گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر میاں محمد ارقم خان‘جنرل سیکرٹری بلال ناصر چیمہ اور ضلعی انفارمیشن سیکرٹری محمد فیاض کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک میں بحران غیر منتخب اداروں کے سیاسی کردار کی وجہ سے ہے۔ اسمبلیاں اس وقت عوام کی نمائندگی نہیں کر رہیں اور لوگ حقیقی آزادی مارچ کے لیے باہر نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ ان بنائے گئے بتوں کو توڑنے کا وقت ہے اور اسمبلیاں سٹیٹس کو کی علامت ہیں اس لیے نظام میں شامل ہونا اس سسٹم کو تحفظ دینا ہے۔ ان بتوں کو توڑنے کے لیے عوام عمران خان کی آواز پر لبیک کہہ کر مارچ کی تیاری کریں۔
بحران غیر منتخب اداروں کے سیاسی کردار کی وجہ سے ہے: ارقم خان،بلال ناصر
Oct 08, 2022