حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1حافظ آباد کے بزرگ استاد گلزار احمد محکمہ تعلیم میں 35برس سے طویل خدمات سرانجام دینے کے بعد گزشتہ روز ملازمت سے ریٹائر ہوگئے۔ اس موقع پر تقریب کے دوران پرنسپل میاں عنایت اﷲ،ہیڈماسٹر محمد آصف بھٹی، نصیر بٹ، جعفر باجوہ، آصف کریمی، متحدہ محاذ کے چیئرمین احسان باورہ ، نصیر الدین، منور بھٹی ودیگر نے انہیں تحائف دیئے اور انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1کے بزرگ استاد گلزار احمد ریٹائر،الوداعی تقریب
Oct 08, 2022