سینیٹر سیف اللہ نیازی کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاجی مظاہرہ

Oct 08, 2022

وہاڑی(کرائم رپورٹر )سینیٹر سیف اللہ نیازی کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔احتجاجی مظاہرہ کی قیادت ایم این اے طاہراقبال چوہدری اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات زاہد اقبال چوہدری نے کی۔احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے طاہراقبال چوہدری نے کہا وفاقی حکومت فسطائیت کا مظاہرہ کررہی ہے۔سیف اللہ خان نیازی کو فارن فنڈنگ کے جھوٹے مقدمہ میں کس قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ہے امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے لیکن یہ اوچھے ہتھکنڈے امپورٹڈ حکومت کو بچانہیں سکتے۔ سینیٹر سیف اللہ نیازی کی گرفتاری بدترین ریاستی دہشت گردی ہے۔کارکنان نے امپورٹڈ حکومت نامنظور ،سیف اللہ نیازی کو رہا کرو، وزیراعظم عمران خان کے نعرے بھی لگائے جبکہ احتجاجی مظاہرہ میں صدر انصاف لیبر ونگ جنوبی پنجاب سجاد خان کھچی ،سٹی صدر عرفان مرزا، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی حنان خان بدھ ، صدر انجمن آڑھتیان غلہ منڈی رانا عمران الحق سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مزیدخبریں