عاصم غنی پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن کے نئے چیئرمین منتخب

مبارک پور (نامہ نگار)پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس میں پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن مرکز کے نئے چیئرمین عاصم غنی، جبکہ صوبائی چئیرمینوں میں چوہدری محمد ذکا اشرف پنجاب زون، احمد ابراہیم سندھ زون، اور سکندرمحمد خان خیبر پختونخواہ زون کے بلا مقابلہ چئیرمین منتخب ہوئے۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی  شوگر ایڈوائزری بورڈ کے ساتھ بھی ایک میٹنگ بھی ہوئی جس میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ،  وفاقی وزیر برائے کامرس اینڈ انڈسٹری نوید قمر اور شوگر کین گرورئز  شامل تھے۔ایسوایشن کے وفد نے شوگر انڈسٹری کو درپیش مشکلات سے وزیر طارق بشیر چیمہ کو آگاہ کیا میٹنگ کے بعد شوگر ملز ایسوایشن نے ایک پر یس کانفرنس کا بھی اہتمام کیا جس میں نو منتخب صدر عاصم غنی نے کہا کہ شوگر انڈسٹری ملک کی پہلی انڈسٹری ہے جس نے پہلی بار ایف۔بی۔ آر کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے ساتھ الحاق کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ چینی کے سرپلس اسٹاک کو برآمد کیا جائے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں جب چینی کی قیمتیں گر جائیں گی تو تب حکومت اضافی چینی برآمد کرنے کی اجازت دے گی۔انھوں نے کہا کہ چینی حکومت کے کنٹرول سے سستی نہیں ہوئی جبکہ چینی سرپلس اسٹاک کی وجہ سے سستی ہوئی ہے۔
عاصم غنی

ای پیپر دی نیشن