ملتان(خبر نگار خصوصی) چیئرمین پی سی جی اے چوہدری وحید ارشد نے ٹیکسٹائل سمیت تمام برآمدی صنعتوں کیلئے سبسڈائزڈ نرخوں پر بجلی کی فراہمی کے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار سے اپیل کی ہے جننگ انڈسٹری کیلئے بھی ان نرخوں کے نفاذ کیساتھ ساتھ اس انڈسٹری پر عائد بجلی کے فکسڈ ماہانہ چارجز بھی ختم کئے جائیں تاکہ کا ٹن سیکٹر کے اس اہم ترین شعبے کو ریلیف ملنے سے پورا کاٹن سیکٹر مکمل طور طور پر فعال ہونے سے ہماری ٹیکسٹائل برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکے۔گزشتہ روز پی سی جی اے ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے اس فیصلے کو ملکی معیشت کے لئے سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ اس فیصلے سے ملکی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ متوقع ہے جس سے زر مبادلہ کے ذخائر میں بھی ریکارڈ اضافہ متوقع ہے۔ وزارت تجارت نے پاکستان کی پانچ بڑی برآمدی صنعتوں ٹیکسٹائل، لیدر، سپورٹس،سرجیکل اورکارپٹ کیلئے یکم اکتوبر2022ء سے تیس جون2023ء تک 19.99روپے فی کلو واٹ مختص کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں جس سے ان برآمدی صنعتوں میں خوشی کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔
وحید ارشد