ڈاکٹر صوفیہ فرخ قائد اعظم میڈیکل کالج بہاول پور کی پہلی خاتون پرنسپل تعینات 

Oct 08, 2022


بہاول پور(بیورو رپورٹ) ماہر امراض چشم و سربراہ شعبہ امراض چشم بہاول وکٹوریہ ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ فرخ کو قائد اعظم میڈیکل کالج بہاول پور کا پرنسپل تعینات کر دیا گیا۔ صوفیہ فرخ بہاول پور کے معروف قانون دان گھرانے کی چشم و چراغ ہیں۔ وہ بہاول پور میں قانون کی دنیاکے بڑے نام ملک دین محمد ایڈوکیٹ کی پوتی ، جسٹس ریٹائرڈ فرخ محمود کی صاحبزادی اور جسٹس صادق محمود خرم کی ہمشیرہ ہیں۔ بہاول پور کے شہریوں نے انکی بطور پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے،  انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔
 اور انہیں بہاول پور کی دھرتی کا مان قرار دیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ وہ جنوبی پنجاب کے ایک اہم اور بڑے میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے مسائل کے حل کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گی۔ ڈاکٹر صوفیہ فرخ کو قائد اعظم میڈیکل کالج بہاول پور کی پہلی خاتون پرنسپل بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔وہ انجمن ماہرین امراض چشم بہاول پور کی سیکرٹری جنرل اور قائد اعظم میڈیکل کالج کے شعبہ میڈیکل ایجو کیشن کے ڈائریکٹر کے طور پر بھی اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیتی رہی ہیں۔
 ڈاکٹر صوفیہ 

مزیدخبریں