قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ ایمر جنسی افسر ریسکیو 1122 قصور انجینئر سلطان محمود کی زیر صدارت ماہانہ اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں قصور پتوکی کوٹ رادھا کشن چونیاں مصطفی آباد اور کھڈیاں سے ریسکیو انچارجز نے شرکت کی اجلاس میں گزشتہ ماہ کے دوران ریسکیو سروس کی کارگردگی کا جائزہ لیا گیا اجلاس کے اختتام پر گزشتہ ماہ کی کارگردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 قصورنے ستمبر کے مہینے میں 2436 ریسکیو آپریشنز انجام دئیے ۔ان آپریشنز میں 2346 ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کیا گیا جن میں سے 376 افراد کو موقع پرطبی امداد دی گئی 1921 افراد کو طبی امداددیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا اس کے علاوہ 49 افراد مختلف حادثات میں جاں بحق ہوئے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر انجینئر سلطان محمود کا کہنا تھا شہری موٹر سائیکل پر سفر کرتے وقت ہیلمیٹ لازمی پہنیں اور حادثات سے بچنے کیلئے ٹریفک قوانین پر عمل کریں ۔
قصور: ایمر جنسی افسرکی زیر صدارت ریسکیو کا ماہانہ اجلاس
Oct 08, 2022