الہ آباد/ٹھینگ موڑ(نمائندہ نوائے وقت)الہ آباد کے نواح تلونڈی چوک اور مین بازارمیں تجاوزات کی بھر مار۔ دکانوں کے سامنے کھڑی ریڑھیاں ٹریفک کی بندش کا باعث بننے لگیں۔ ڈی سی قصوراور اے سی چونیاںسے تاجررہنماؤں نے تجاوزات کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق الہ آباد کے نواح تلونڈی چوک اور مین بازار سے تجاوزات کاخاتمہ نہ ہو سکا دکانوں کے سامنے روڈ اور بازار میں فروٹ ریڑھی اور چھابڑی فروش سڑک پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں ۔تاجر رہنماؤں ذوالفقار چوہدری ،میاں زبیر ندیم ،راشد منہاس ،بسکر علی،حاجی منظور و دیگر نے ڈی سی قصور فیاض موہل اور اے سی چونیاں سے تجاوزات کے مستقل بنیادوں پر خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن کا مطالبہ کیا ہے۔
الہ آباد/ٹھینگ موڑ:تلونڈی چوک اور مین بازارمیں تجاوزات کی بھر مار
Oct 08, 2022