چھانگامانگا(نمائندہ نوائے وقت) چھانگامانگا میں ریشم کی صنعت کا شعبہ زوال پذیر، ریشم کی صنعت جوکہ پوری دنیا میں چھانگامانگا اور وطن عزیز کی پہچان تھی کو محکمہ سیری کلچر نے اپنی غلط پالیسیوں اور ناقص حکمت عملی سے تباہ کردیا ہے جس سے ریشم جیسی منافع بخش اور عمدہ صنعت ختم ہونے کو ہے سیری کلچر کے ڈپٹی ڈائریکٹرفاروق احمد بھٹی صنعت کو پروان چڑھانے کے بجائے اپنی ناقص پالیسی سے اس کو ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔