شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران نے ماہ ربیع الاول کو مسلمانوں کیلئے مبارک مہینہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نبی کریم ؐ کی یوم ولادت کا دن کائنات کی سب سے بڑی خوشی کا محور ہے اس دن کو شایان شان انداز میں منایا جانا ہمارے ایما ن کا تقاضا ہے جس کابنیادی مقصد تعلیمات نبویؑ کو اجاگر کرنا ہے ملت اسلامی اپنا کھویا ہوا وقار تب ہی دوبارہ حاصل کرسکتی ہے جب وہ تعلیمات مصطفی ؑؐپر عمل پیرا ہو اور خود کو دامن مصطفیؐسے جوڑے ، نوائے وقت فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے صدر میاں ذیشان پرویز، جنر ل سیکرٹری ملک پرویز اقبال، شیخ عظیم جاوید، ملک ندیم یوسف ڈالو، حاجی اکبر علی چوہان ، حاجی محمد اکرم سرہندی، حاجی یعقوب بگا شیخ، حاجی میاں عبدالرشید، میاں خالد عباس، میاں امجد ہیرو، ظہیر احمد چوہدری، فیضان شفیق خان،محمد ارشد چھرا، ملک اعجاز احمد، میاں تنویر احمد، رانا مہران فیاض، رانا سمیع الیاس، میاں انیس علی، چوہدری شہباز احمد چھینہ، میاں محمد اعظم، میاں شاہد اسلم جالندھری، چوہدری جاوید اقبال گل، محمد رفیق بھٹی، محمد احمد، خالد محمود مغل، رانا عمران سکندر سیٹھ محمد عظیم، شیخ عبدالحمیدنے کہا کہ ربیع الاول رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے ۔
نبی کریم ؐکی ولادت منانا ہمارے ایما ن کا تقاضا ہے: انجمن تاجران
Oct 08, 2022