اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ اس وقت پہلی ترجیح سیلاب متاثرین کی بحالی ہے، وفاقی حکومت سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں سرگرم عمل ہے۔ اس حوالے سے مربوط کوششیں کی جا رہی ہیں۔ وفاقی حکومت جو سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کر رہی ہے اس میں صوبہ پنجاب کا بھی حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل فخر ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ ادارے، ضلعی انتظامیہ اور فلاحی تنظیمیں بھی بھر پور کام کررہی ہیں۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ کاروباری حضرات نے ہر مشکل گھڑی میں عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اورگورنر ہائوس لاہور سے آپٹما کے زیر اہتمام بیس (20) ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان سیلاب متاثرین کے لئے بھجوایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کار خیر کے لئے گورنر ہائوس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔
گورنر