ملتان ( سپیشل رپورٹر )پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری مشیر وزیراعظم پاکستان و ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری ایم سلیم راجہ ، انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی ضلع ملتان چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ سونامی ٹولہ اقتدار کی ہوس میں اندھا ہو چکا ہے قوم سونامی ٹولے سے ساڑھے تین سال کا حساب مانگ رہی ہے یوسف رضا گیلانی اس خطے کے مقبول ترین لیڈر ہیں اور کچھ غیر سیاسی قوتوں کو گیلانی فوبیا ہو چکا ہے گیلانی خاندان کی کردار کشی کر نے والوں کو منہ کی کھانی پڑی گی جمشید دستی گیلانی خاندان کے خلاف گھٹیا بیانات دے کر اپنے آپ کو لیڈر ثابت کرنا چاہتا ہے پیپلز پارٹی کی قیادت کے ساتھ بار بار پارٹی میں شامل ہونے کے لیے روابطہ کرتا رہا قیادت کی طرف سے دھتکانے کی وجہ سے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگا کر اپنی سیاست چمکانا چاہتا ہے 16 اکتوبر کو حلقہ این اے 157 پاکستان پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار سید علی موسیٰ گیلانی پی ٹی آئی امیدوار کو عبرت ناک شکست دے کر ان کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیں گے۔
نوابزادہ افتخار