اسسٹنٹ کمشنر صحبت پور کا  سکولوں کا دورہ

Oct 08, 2022


صحبت پور(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر صحبت پور ندیم بلوچ نے  مختلف سکولوں کا دورہ کیا اساتذہ کرام سے ملاقات کی اور تعلیمی صورتحال سکول کی عمارتوں کو حالیہ طوفانی بارشوں و  سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور اساتذہ وطلبہ کی حاضری و درپیش مسائل کے متعلق تفصیل کے ساتھ آگاہی حاصل کی۔ اسسٹنٹ کمشنر صحبت پور ندیم بلوچ نے کہا کہ دورے کا بنیادی مقصد  تعلیمی اداروں کو فعال کرنے اور درس وتدریس کے عمل کو دوبارہ بحال کرناہے۔

مزیدخبریں