نصیرآبادمیں سیلاب متاثرین کی بحالی یقینی بنانے کی ہدایت


نصیرآباد (نامہ نگار)کمشنر نصیرآباد  بشیر احمد بنگلزئینے کل کیٹل فارم میں ہونے والے سانحہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح نہیں ہونا چاہیے تھا مگر جس پولیس اہلکار نے کیا  اس پر  ایف آئی آر کر دی گئی اور انہیں گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی اور ان کے ورثاء کو معاوضہ بھی دلایا جائے گا اور ان کے بچوں کی کفالت کا اہتمام بھی کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کئے جائیں گے انہوں نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے انتظامیہ سیلاب متاثرین کو اب اپنے گھروں میں منتقل کر رہی ہے  نصیرآباد ڈویژن کے تمام اضلاع میں 70 فیصد حصے سے پانی نکالا گیا ہے سیلاب متاثرین کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری ڈپٹی کمشنر جعفرآباد عبدالرزاق خجک ڈپٹی کمشنر جھل مگسی یاسر حسین ڈپٹی کمشنر صحبت پور جمیل احمد بلوچ بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن