کوئٹہ(بیورورپورٹ) چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے اپنے حالیہ دورہ خاران کے موقع پر ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم ہدایات جاری کیں ان ترقیاتی منصوبوں میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس خاران کی تعمیر کی تکمیل اور اس کی فرنیچر کی خریداری 31 مارچ تک کی جائے گی کمشنر رخشاں ڈویژن ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کرینگے اور ان کی ہفتہ وار رپورٹ چیف سیکرٹری دفتر کو ارسال کرینگے تمام ترقیاتی منصوبوں میں شجر کاری شامل ہوگی جبکہ سیکرٹری جنگلات 31 اکتوبر تک متعلقہ ضلع کو ماحول کے مطابق 6سے 7 فٹ سائز کے درخت کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی تھی کہ کیڈٹ کالج خاران میں مارچ 2023 سے کلاسز کا آغاز کیا جائے ۔کیڈٹ کالج کے داخلے جنوری میں شروع کئے جائیں جبکہ خاران ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ پر چلایا جائے اور ٹریننگ سنٹر کو گرڈ سے بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جائے اور اس کا افتتاح نومبر میں ہی کیا جائے۔
کیڈٹ کالج خاران میں داخلے جنوری سے شروع کرنے کا فیصلہ
Oct 08, 2022