گوادر (نامہ نگار) اہلیان اورماڑہ نے کہا کہ ضلعی افسر صحت ڈاکٹر عبدالوحد بلوچ بلوچ ضلع بھر میں لوگوں کو صحت عامہ کی اور سہولیات کی فراہمی کے لیے ہرممکن کوشش کی جارہی ھے ۔اس سلسلے میں عوامی حلقوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں آر ایچ سی اورماڑہ کا ایمبولینس کراچی سے اورماڑہ آتے ہوئے راستے میں انجن سیز ہوگیا تھا جس کی بدولت ایمبولینس کی انجن مکمل طور پر ناکارہ ہو گیا تھا لیکن ہم شکر گزار ڈی ایچ او گوادر ڈاکٹر عبدالواحد بلوچ کا جنہوں نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے ایک ہفتے اندر اندر ایمبولینس کو نیا انجن ڈلوایا اور آن روڑ کر دیا جو کہ آس کی عوام دوستی کا ثبوت ہے۔
ڈاکٹرعبدالواحد بلوچ کے ڈی ایچ او گوادرتعینات ہونے کا خیرمقدم
Oct 08, 2022