امریکا نے ڈرون حملوں کی پالیسی تبدیل کردی

امریکا نے دہشتگردی کے خلاف ڈرون حملوں کی پالیسی تبدیل کرتے ہوئے مزید سخت کردی ہے اور اب صدر بائیڈن سے منظوری لینا ضروری ہوگی۔ ایک ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکا نے دہشتگردی کے خلاف ڈرون حملوں کی پالیسی سخت کرتے ہوئے اسے صدر کی منظوری سے مشروط کردیا ہے، اب کسی بھی دہشتگرد کو نشانہ بنانے سے قبل صدر بائیڈن سے منظوری لینا ہوگی۔امریکی صدر نے ڈرون حملوں کی خفیہ پالیسی پر دستخط کر دیے ہیں اور وائٹ ہاؤس میں ڈرون حملوں کی نئی پالیسی سے متعلق پینٹاگون اور سی آئی اے کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن