نئی دہلی: بھارت میں سیلاب اور ایک مسافر بس میں آتشزدگی میں مجموعی طور پر 20 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے۔ بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع جلپائی گوڑی کے مال دریا میں ہندو یاتری درگا پوجا کے سلسلے میں ڈبکیاں لگارہے تھے اور دیوی کی مورتی کو ٹھنڈا کرنے کی رسم ادا کر رہے تھے کہ اس دوران دریا میں سیلابی ریلہ آکر ملا جو یاتریوں کو بہا لے گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ مسلسل بارشوں کے باعث پانی کا بڑا ریلہ دریا میں گرا جس سے دریا میں طغیانی آئی۔ اس علاقے میں بارشوں کا سلسلہ مزید 4 روز تک جاری رہے گا۔امدادی کاموں کے دوران 70 افراد کو دریا میں سے بحفاظت نکال لیا گیا جب کہ 13 افراد بے ہوشی کی حالت میں ملے جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دریا سے 8 لاشیں بھی نکالی گئی ہیں جنھیں سیلابی ریلہ کافی دور بہا لے گیا تھااسی طرح مہاراشٹرا میں ایک مسافر بس میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس میں بری طرح جھلس کر 12 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے
بھارت میں درگا پوجا کے دوران یاتری سیلابی ریلے میں بہہ گئے
Oct 08, 2022 | 17:05