اسلام آباد: سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عالمی بینک پاکستان کو دو ارب ڈالرز فراہم کرے گا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹرناجی بنہا سین اور ان کی ٹیم نے ملاقات کی جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔وزیر خزانہ نے کنٹری ڈائریکٹر کو سیلاب سے ہونے والی تباہی سے متعلق آگاہ کیا اور بتایا کہ حکومت ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ناجی بنہا سین نے کہا کہ عالمی بینک متاثرہ علاقوں میں ہنگامی کارروائیوں کے لیے مالی اعانت کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ موجودہ منصوبوں کے لیے 2 ارب ڈالر کے فنڈز مختص کر رہے ہیں تقریباً 1.5 بلین ڈالر کے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔