واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل فلسطین کشیدگی پر خطاب میں کہا ہے کہ اسرائیل پر حماس کے حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ امریکہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ اسرائیل کی سلامتی کیلئے ہماری انتظامیہ کی حمایت مضبوط اور غیر متزلزل ہے۔ اسرائیل کا دفاع جاری رکھیں گے۔ اس بات کو یقینی بنائیں گے۔ اسرائیل کے شہریوں کو جو مدد درکار ہو گی وہ فراہم کریں گے۔ حماس نے اسرائیلیوں کو یرغمال بنایا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ صدر جوبائیڈن سے بات کی ہے صدر بائیڈن نے کہا امریکہ اسرائیل کے حق دفاع کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ امریکی صدر نے اسرائیل کیلئے 8 ارب ڈالر جنگی امداد کا اعلان کر دیا۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے حماس کے اسرائیل پرحملوں کی مذمت کی ہے۔ انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکہ حملوں کی واضح طور پر مذمت کرتا ہے۔ اسرائیلیوں کے جانی نقصان پر افسوس ہے۔ امریکی قومی سلامتی مشیر جان کربی نے اسرائیلی ہم منصب سے رابطہ کیا اور کہا کہ ا مریکہ اسرائیلی حکومت اور اسرائیلیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن کا بھی اسرائیلی ہم منصب سے رابطہ، اسرائیلی افواج کو اپنی حمایت کا یقین دلایا۔ دفاع کے لئے ضروریات کی دستیابی پر کام کریں گے۔وائٹ ہا¶س نے اسرائیلی شہریوں پر حماس کی طرف سے حملوں پر مذمت کا اظہار کیا ہے۔ وائٹ ہا¶س نے اپنے بیان میں کہا کہ حماس کے حملوں کے خلاف اسرائیلی حکومت اور اسرائیلیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اسرائیلی ہم منصب سے رابطہ کیا ہے۔ اس موقع پر اسرائیلی اور امریکی رہنما¶ں نے قریبی رابطے میں رہنے کا کہا ہے۔
اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں، جوبائیدن: 8ارب ڈالر جنگی امداد کا اعلان
Oct 08, 2023