کریک ڈاﺅن تیز: کوئٹہ 22، شکرگڑھ 21، کراچی سے 14افغان گرفتار

اسلام آباد+شکر گڑھ (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نامہ نگار) سٹی تھانہ شکر گڑھ کی حدود سے21 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے گرفتار کر لیے گیے۔ افغان باشندوں پر فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار افغان باشندوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر نارووال جیل بھجوا دیا گیا۔ گرفتار افغان باشندے غیر قانونی طور پر شکر گڑھ میں مقیم تھے۔ کریک ڈاو¿ن ریاض مارکیٹ ' دین پور روڈ' درمان پھاٹک اور سبزی منڈی کے علاقوں میں کیا گیا۔ جو مختلف دکانوں اور گوداموں میں کام کرتے تھے۔کراچی کے علاقے کلفٹن نیلم کالونی میں کومبنگ آپریشن کے دوران 14 افغان باشندے گرفتار کر لئے گئے۔ افغان باشندوں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افغان باشندے غیر قانونی طریقے سے پاکستان آئے تھے۔ سفری دستاویزات نہیں تھیں کوئٹہ میں بھی غیر قانونی طور پر مقیم 22 افغان باشندوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کہا ہے کہ اب تک 1172 افراد کی جانچ پڑتال عمل میں لائی گئی ہے۔511 غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف 69 مقدمات درج کرکے مجاز عدالتوں میں پیش کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ 19ممکنہ غیر ملکی جن کے پاس پاکستانی دستاویزات تھیں ان کی دستاویزات تصدیق کےلیے نادرا بھجوائی گئی ہیں۔ تمام مقیم غیر ملکیوں کی جیو ٹیگنگ مکمل کر لی گئی ہے۔ غیر ملکیوں کی سرکاری زمین پر تجاوزات والی آبادیوں میں آگاہی پیغامات نشر کیے جا رہے ہیں۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ رضاکارانہ طور پر اگلے 48 گھنٹوں میں مختص شدہ کیمپوں میں منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن