اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف زرداری نے پاکستانی خلا باز نمیرہ سلیم کو مبارک باد، نیک تمناوَں کا اظہار کےا ہے۔ بےان مےں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پہلے خلا باز کا اعزاز ایک خاتون کو ملنا میرے لیے باعثِ مسرت ہے۔ نمیرہ سلیم ایک بہادر و باہمت خاتون مہم جو ہیں، نمیرہ سلیم کو صدر آصف علی زرداری کی زیر قیادت عوامی حکومت نے موناکو میں پاکستان کا اعزازی قونصل مقرر کیا تھا۔ بلاشبہ، ہزاروں میلوں کی مسافت پر مبنی سفر کا آغاز ایک قدم اٹھانے سے شروع ہوتا ہے۔ میرے لیے نمیرہ سلیم کا سفر پاکستانی قوم کا اِس اہم فیلڈ میں آگے بڑھنے کا آغاز ہے۔ ہمیں سپیس ٹورزم کے ساتھ ساتھ سپیس ایکسپلوریشن پر توجہ دینی ہوگی۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستانی خلاباز نمیرہ سلیم مبارکباد دیتے ہوئے بےان مےں کہا کہ نمیرہ سلیم کا اعزاز ملک اور قوم کیلئے باعث فخر ہے۔ 'نمیرہ سلیم جیسی بہادر بیٹیاں وطن کے وقار کی علامت ہیں 'دعا ہے میرے ملک کی ہر بیٹی پاکستان کا نام روشن کرے۔
زرداری‘ بلاول کی پاکستانی خلا باز نمیرہ سلیم کو مبارکباد‘ نیک تمناوں کا اظہار
Oct 08, 2023