نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنے تو سارے مسائل حل ہو جائینگے: خواجہ آصف

Oct 08, 2023

سیالکوٹ (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کی آمد کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ عدم اعتماد کی تحریک کے بعد ہمیں کہیں کامیابی ہوئی کہیں نہیں ہوئی مہنگائی کا جہنم پاکستان میں جل رہا ہے۔ میاں نواز شریف کی 2013 سے 18 تک جو کامیابی تھی وہ سب کے سامنے تھی اگر ہماری حکومت چلتی رہتی تو مہنگائی، بیروزگاری، لوڈشیڈنگ کو لگام ڈال دینی تھی نواز شریف گیارہ روپے بجلی کا یونٹ چھوڑ کر گیا تھا لیکن اب 56 روپے ہے۔ ڈالر 100 کا تھا، پٹرول 65 کا تھا اور روٹی 5 روپے کی تھی ہم نے بجلی کے سستے ترین کارخانے لگائے لیکن اب پھر لوڈشیڈنگ کا جن قابو سے باہر ہے65 لاکھ لوگوں کو میاں نواز شریف نے روزگار دیا۔ آٹا 35 روپے کلو تھا پاکستان امن کا گہوارہ بن چکا تھا۔ دہشت گردی کا خاتمہ ہو چکا تھا۔ سابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) چوہدری طارق سبحانی، سابق ایم پی ایز چوہدری محمد اکرام، محمد منشاءاللہ بٹ، رانا عارف اقبال ہرناہ، چوہدری نوید اشرف، ضلعی جنرل سیکرٹری سید شجاعت علی پاشا، حافظ شاہد گہگ، کاشف نیاز بٹ، چوہدری بشیر احمد ودیگر بھی موجود تھے۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پانامہ کیس میں نواز شریف کو انوالو کیا گیا۔ بیٹے سے تنخواہ لینے کا مقدمہ بنا دیا گیا۔ اپیل کا حق بھی چھین لیا گیا۔ سینکڑوں تاریخیں بیٹی سمیت بھگتیںآج پی ٹی آئی ان چیزوں کا رولا ڈال رہی ہے۔ رات کو آر ٹی ایس بیٹھ گیا اور جو لائے وہ اس کے گلے پڑ گیا یہ مکافات عمل ہے جس کو لائے اس کے گلے پڑ گیا اب نواز شریف واپس آرہا ہے اور چوتھی دفعہ وزیر اعظم بنے گاسارے مسئلے حل ہو جائیں گے کیونکہ آپ ماضی کا جائزہ لیں تو ہر دور میں کامیاب ہوا اس نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔ معشیت کو اپنے پاو¿ں پر کھڑا کیاکرپشن کا گراف نیچے آیاجن لوگوں نے نواز شریف کے ساتھ برا کیا عوام بتائیں کیا یہ ٹھیک تھا۔ نواز شریف اس بدترین دور میں نجات دہندہ بن کر آ رہا ہے۔ ان شاءاللہ 21 اکتوبر کو وہ آئے گا اور خوشحالی کا دور آئے گا مہنگائی بجلی کرپشن کے مسائل سے نجات ملے گی۔ وعدے ہم نے پہلے بھی وفا کیے اب بھی وفا ہوں گے، تاریخ دیکھیں تو نواز شریف کو قید کیا گیا، اس کی بیٹی اور بھائی کو قید کیا گیا، اب تاریخ کو تاریخ کئی حوالے ہی کر کے آگے بڑھیں گے۔

مزیدخبریں