نواز شریف کی پالیسیوں کا تسلسل رہتا تو مہنگائی ہوتی نہ بحران آتے: شہباز شریف

لاہور ( نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم شہباز شریف سے پارٹی رہنماو¿ں کی ملاقاتیں، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعید احمد خان منہیس، آصف سعید منہیس، طلال چوہدری، خواجہ احمد حسان، رانا احسان افضل اور ملک محمد احمد خان کی پارٹی صدر سے الگ الگ ملاقاتوں میں نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں پر بات چیت ہوئی ، ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور عام انتخابات کے حوالے سے امور بھی زیر غور آئے ،پارٹی رہنماو¿ں نے اپنے اپنے علاقوں میں 21 اکتوبر کے لئے ہونے والی تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا۔سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی سے عوام میں ایک نئی امید، حوصلہ اور امنگ جاگی ہے، نواز شریف نے ہر بار نظام بہتر بنایا، بہتر چلایا اور عوام کو اس بہتری کا ثمر ملا، نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں کا تسلسل رہتا تو آج مہنگائی ہوتی اور نہ یہ بحران ہوتا،آج پاکستان میں یہ حالات کیوں ہیں؟ 2018 سے 2022 کا دور اس کا جواب ہے،پارٹی رہنماو¿ں نے 21 اکتوبر کو نوازشریف کے بھرپور اور تاریخی استقبال کے عزم کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...