ویٹرنری ہسپتالوں میں شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں:کمشنر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ ویٹرنری ہسپتالوں میںشہریوںکو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں،جانوروں اور پرندوں کے علاج معالجہ اور نگہداشت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ لائیو سٹاک کے زیراہتمام چلنے والے ڈسٹرکٹ ویٹرنری ہسپتال پونڈانوالہ کی اپ گریڈیشن کے بعد نئی عمارت کا افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ سابق ایم پی اے عبدالرو¿ف مغل ڈائریکٹرزلائیو سٹاک گوجرانوالہ ڈاکٹر محمد رمضان ،خالق شفیع جاویداقبال ،ڈاکٹر جاوید اختر پڈھیار ،ڈاکٹر صائمہ ارم ، ڈاکٹر محمد خلیل ،ڈاکٹر وسیم، ڈاکٹر سعید سندھو،ڈاکٹر زاہد ڈاکٹرآصفہ رضا، ڈاکٹر کرامت جنجوعہ ،فارمر محمد رضوان گورائیہ کے علاوہ دیگر افسران ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے تقریب میں شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن