لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔جس میں لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس اہلکاروں اور اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے 22 لاکھ 50 ہزار روپے کی منظوری دی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا فورس اور ان کے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پولیس ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن سے کانسٹیبلری اور انکے اہل خانہ کے علاج و معالجے کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں۔
پولیس اہلکاروں‘ اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے 22 لاکھ 50 ہزار روپے کی منظوری
Oct 08, 2023