شہدائے لاہور پولیس کے بچوں میں 16 لاکھ 44 ہزار 568 مالیت کے تعلیمی وظائف کے چیک تقسیم

لاہور(نامہ نگار)ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر نے کہا کہ لاہور پولیس اپنے ویلفیئر فنڈ کا نمایاں حصہ فورس کے بچوں کی تعلیم پر خرچ کر رہی ہے اور مستقبل میں اس کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہدائے لاہور پولیس کے لواحقین میں تعلیمی وظائف کے چیک تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ شہدائے لاہور پولیس کے بچوں میں 16 لاکھ 44 ہزار 568 مالیت کے تعلیمی وظائف کے چیک تقسیم کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن