اسلحہ ایکٹ کی خلاف ورزی ‘رواں سال 7ہزار 401مقدمات درج

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ لاہور پولیس ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ شہر کو اسلحہ سے پاک بنانے کی مہم جاری ہے۔ لاہور پولیس آپریشنزونگ نے رواں سال ابتک اسلحہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر7ہزار 401مقدمات درج کئے۔ملزمان کے قبضہ سے 80کلاشنکوف، 508رائفلز،313بندوقیں،6393 پسٹلز اور1لاکھ 11ہزار سے زائدگولیا ں بھی برآمد کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...