فیروز والہ( نامہ نگار) ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کے متعدد تھانوں میں تعینات بطور پی ایس اے فرنٹ ۔ فرنٹ ڈیسک سٹاف کو پانچ ماہ سے تنخواہ ہیں نہ ملنے کے باعث مشکلات کا سامنا۔ ضلع شیخوپورہ کے تھانہ شرقپورشریف ، فاروق آباد ، ہاو¿سنگ کالونی ، صدر تھانہ شیخوپورہ ، فیکٹری ایریا میں پی ایس اے فرنٹ ڈیسک سٹاف ڈیوٹی سر انجام دینے والے ملازمین کو پانچ ماہ سے مسلسل تنخواہیں نہیں دی گئی جس کی وجہ سے فرنٹ ڈیسک پر ڈیوٹی دینے والے ملازمین محمد عرفان، محمد عثمان، شازیہ بی بی، کائنات بی بی اور دیگرا رکان نے آئی جی پنجاب مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور تنخواہیں دی جائیں۔