آئی جی پنجاب ظل شاہ فیملی کے گھر پہنچ گئے ‘بچوں ‘اہلخانہ سے ملاقات

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ظل شاہ فیملی کے گھر پہنچ گئے، سینئر پولیس افسران بھی آئی جی پنجاب کے ہمراہ تھے۔ آئی جی پنجاب نے ظل شاہ کی فیملی، بچوں اور دیگر اہلخانہ سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ظل شاہ فیملی کے افراد سے گفتگو کی اور خیریت دریافت کی۔ڈاکٹر عثمان انور ظل شاہ فیملی کے بچوں کےساتھ گھل مل گئے، شفقت کا اظہار کیا۔ ظل شاہ فیملی کے بچوں کی بہترین تعلیم اور علاج معالجہ کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔ ظل شاہ فیملی نے آئی جی پنجاب کی سنٹرل پولیس آفس کا وزٹ کرنے کی درخواست قبول کر لی، انہوں نے کہا کہ ظل شاہ کی فیملی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں اور کسی موقع پر تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...