لاہور(کامرس رپورٹر )ملک کی معیشت کو بحران سے نکالنے کیلئے ذخیرہ اندوزوں اور بلیک مارکیٹنگ کرنےوالوں کےخلاف کریک ڈاو¿ن کے اثرات تیزی سے نمایاں ہورہے ہیں۔ زرمبادلہ کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاو¿ن سے شرح مبادلہ تیزی سے بہتر ہوئی ہے اور روپے کی قدر مستحکم ہورہی ہے۔ دوسری جانب چینی، آٹا، چاول اور دیگر بنیادی اشیاءکی قیمتوں میں بھی کمی آرہی ہے۔ ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کے ساتھ ملک میں بڑے پیمانے پر جاری غیرقانونی تجارت کی روک تھام کو بھی معاشی بحالی کی قومی مہم کا حصہ بنانے پر زور دیا ہے۔
ذخیرہ اندوزوں ،کےخلاف کریک ڈاو¿ن ،روپے کی قدر مستحکم،اشیاءکی قیمتوں میں کمی
Oct 08, 2023