لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ نگران حکومت کی معاشی پالیسوں کی وجہ سے چترال سے لےکر کراچی تک ہر خاص و عام شخص پریشان ہے۔ ملک وسائل سے مالامال ہے۔لیکن ہمارے ہاں اصل مسئلہ کرپشن، مس مینجمنٹ، وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم ہے۔ پٹرولیم منصوعات کی عالمی منڈی اور ڈالر کی قدر میں کمی کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچایا جارہا ہے۔پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ پٹرول کی فی لیٹر 150روپے کی جائے۔
نگران حکومت کی پالیسوں سے چترال سے کراچی تک ہر شخص پریشان:اشرف بھٹی
Oct 08, 2023