عقیدہ توحیدکی چھتری تلے انسان مامون ومحفوظ ہوجاتا ہے:میاں جمیل

لاہور( خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائدمیاں محمد جمیل نے مختلف مقامات پراجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ توحیدکی چھتری تلے انسان مامون ومحفوظ ہوجاتا ہے۔نبی کریم نے راہ راست سے بھٹکی اولاد آدم کوصراط مستقیم پرگامزن کردیا۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ سیرت طیبہ ہی درس توحید دیتی ہے ۔حضورنبی کریم نے امت کوبندگی الٰہی کے تقاضوں سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ حضورنبی کریم کے پیام ہدایت سے روگردانی کے باعث انسانیت آج پھربھٹکی ہوئی ہے ۔علماءکوچاہیے کہ وہ امت کی اصلاح پردھیان دیں۔ انفرادی اصلاح سے صالح اورپاکیزہ معاشرہ تشکیل دیاجائے ۔گمراہی اوربے راہ روی کا خاتمہ کیاجائے ۔ صحابہ کرامؓ نے صرف سیرت طیبہ کواپنایا۔ اطاعت مصطفی کے مقابلے میں کسی ”قیل وقال“اور”لیت ولعل“کی بجائے”سمعنا واطعنا“کہا جس پران کورب کائنات کی رضا نصیب ہوئی۔ 

ای پیپر دی نیشن