لاہور(کامرس رپورٹر) حکمرانوں کی جانب سے پٹرول کی قےمتوں مےں کی گئی حالےہ کمی اونٹ کے مُنہ مےں زےرہ کے برابر ہے اور افسوس ناک امر ےہ ہے کہ پٹرولےم کی قےمتوں مےں انتہائی معمولی کمی کے ساتھ اےک بار پھر بجلی کی قےمتوں مےں اضافہ کر دےا ہے۔ حکومت کی جانب سے ڈالر کی قےمتوں مےں کمی پر خوش ہونے والوں سے محنت کش سوال کرتے ہےں کہ ڈالر کی قےمت مےں کمی کے باجود ضرورےات زندگی کی کون سی اشےاءکی قےمتوں مےں کمی ہوئی ہے؟۔ بجلی کی قےمتوں مےں ت ہی کمی ہوگی جب آئی پی پی سے کئے گئے ملک و عوام دشمن معاہدے ختم نہےں کےے جاتے ۔ پنجاب مےں افسرشاہی کی طرف سے کھلے عام سپرےم کورٹ کے فےصلے کے خلاف اقدامات کےے جا رہے ہےں۔ پنجاب ورکرز وےلفےئر فنڈ مےں عرصہ دراز سے 18گرےڈ کے افسر 19گرےڈ کی سےٹ پر ڈےپوٹےشن پر ہےں۔اگر محنت کشوں کے مسائل فوری حل نہ ہوئے تو پھر محنت کش افسروں کے گھروں کے باہر احتجاجی دھرنا دےنگے ۔ ان خےالات کا اظہار آج آل پاکستان ٹرےڈ ےونےن فےڈرےشن کے زےر اہتمام گلبرگ صنعتی علاقے مےں دوپہر 1:00بجے منعقد ہ جلسے مےں کےا گےا ۔ جلسہ کے بعد جلوس بھی نکالا گےا جو مختلف اخبارات کے دفاتر کے سامنے گےا۔ جلسے سے روبےنہ جمےل ،ناصر گلزار چوہدری، کامرےڈ عرفان علی، کامران صغےر ، محمد سلےم، محمد الےاس، رحمت اللہ خان نے کہا کہ سپرےم کورٹ کا واضح فےصلہ ہے کہ کوئی افسر ڈےپوٹےشن پر دوسرے ادارے مےں نہےں جائےگا ۔ مگر پچھلے 5سال سے زائد عرصے سے قابض اور کھلے عام کروڑوں کی کرپشن کی جار ہی ہے۔اپنے حقوق کےلئے جدوجہد جاری رکھےں گے۔ قائدےن نے وزےر اعلیٰ سے مطالبہ کےا کہ کرپشن کو روکنے کےلئے ڈےپوٹےشن پر آئے افسروں کو واپس اپنے اداروں مےں بھےجے اور سپرےم کورٹ کے فےصلے کی خلاف ورزی کرنے پر ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔ پنجاب ورکرزوےلفےئر فنڈ کے تحت چلنے والے سکولوں کے ہزاروں بچوں کو فوری کتابےں ، کاپےاں اور ےونےفار دئےے جائےں ۔ نےزشادی گرانٹ ۔ ڈےتھ گرانٹ اور سکالر شپ کے سالوں سے التواءمےں پڑے کےسوں کو فوری ادائےگی کی جائے۔