کمشنر کی زیر صدارت ایل ڈی اے سٹی ،ایونیو ون پراجلاس

Oct 08, 2023

لاہور(خبرنگار) کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایل ڈی اے سٹی اور ایل ڈی اے ایونیو ون بارے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈائریکٹر ایونیو ون ریحان اطہر اور ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی خرم یعقوب نے بریفنگ دی۔اجلاس میں ایل ڈی اے ایونیو ون اور جوبلی ٹاو¿ن میں جاری ترقیاتی کاموں پر بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے قبضہ مافیا اور غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔ایل ڈی اے ایونیو ون اور جوبلی ٹاو¿ن میں نئی مساجد، گرین بیلٹس اور پارکس کی تعمیر پر بریفنگ دی گئی۔اے محمد علی رندھاوا نے کئی اقدامات کی ہدایات کردی۔دریں اثناءکمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ لیسکو ہائی لاس فیڈرز کی تفصیل فراہم کرے۔ سخت اقدامات کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ کسی کسان کو ٹیوب ویل کی اووربلنگ نہیں ہوسکتی۔ فوراً متعلقہ اے سی کو آگاہ کریں۔ وہ حل کرائیگا۔ ہاوسنگ سوسائٹیز کو این او سی کے بغیر لیسکو بجلی کنکشن نہ دے۔ اس پالیسی پر کام کا آغاز کیا جائے۔ غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کو بجلی کنکشن فراہمی پر ورکنگ مکمل ہونے کے قریب ہے۔ غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز نے کس مد و شق کے تحت بجلی حاصل کی۔ واضح تعین کرنے کے بعد کنکشنز کاٹ دیئے جائیں گے۔ 

مزیدخبریں