شان رحمت اللعالمین ہماری تعریف کی محتاج نہیں،اظہار بخاری

 راولپنڈی(جنرل رپورٹر )محمدی مسجد لالکڑتی میں شان رحمت اللعالمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ شان رحمت اللعالمین ہماری تعریف کی محتاج نہیں ۔اصل مسئلہ شان رحمت اللعالمین اپنانے کی ضرورت ہے ۔ گستاخ ممالک توہین رسالت پھیلا رہے ہیں، امت مسلمہ شان رسالت پھیلانا شروع کردے ۔ اسلام زبر دستی کا نہیں ، خود بخود دل میں اتر جانے کا نام ہے ، نظام اسلام ، حُب رسول وہ خزانہ، جس کے ذریعے مسلمان پوری دنیا میں حکمرانی کر سکتے ہیں ۔اسلام اتنا خوبصورت مذہب ہے، جو اسے اپنائے اسے بھی خوبصوت بنا دےتاہے ۔ اسلام کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے ،کہ دنیا کفر اس کو جتنا مٹانے کی کو شش کرتی ہے ، اتنا ہی پھیلتا جاتا ہے ۔ اظہار بخاری نے کہا اسلام توڑنے نہیں، جوڑنے کی بات کر تا ہے۔پاکستان کا تحفظ درحقیقت اسلام کا تحفظ ہے۔ اسلام تو زندہ ہے،مُردہ ضمیر زندہ کرنے کی ضرورت ہے ۔پاکستان کا قیام ، خدا تعالی کا خصوصی انعام ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...