غیر قانونی کمرشل تعمےرات کےخلاف کارروائی،8 جائیدادےں سر بمہر

 راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر انفورسمنٹ سکواڈ آر ڈی اے نے سول لائنز راولپنڈی میں مختلف مقامات پر قائم غیر قانونی و غیر مجاز کمرشل استعمال کی عمارتوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے آٹھ جائیدادوں کو سر بمہر کر دیا آر ڈی اے ترجمان نے کہا کہ انفورسمنٹ سکواڈ آر ڈی اے بشمول ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول/ انچارج انفورسمنٹ سکواڈ، بلڈنگ سپرنٹنڈنٹ، بلڈنگ انسپکٹرز اور دیگر نے متعلقہ تھانہ سول لائنز کی پولیس کے تعاون سے دفعہ 39 پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 کے تحت غیر قانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف کارروائی کی اور مذکورہ کمرشل عمارات کو سیل کر دیا ہےانہوں نے کہا کہ آر ڈی اے نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے پہلے ان جائیدادوں کے مالکان کو نوٹس جاری کیے گئے تھے انہوں نے کہا کہ مذکورہ سیل شدہ جائیدادوں کے مالکان نے منظور شدہ پلانزو نقشہ کی خلاف ورزی کی اور پی ڈی سی ایکٹ 1976 اور آرڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز 2020 کی خلاف ورزی کی ۔

ای پیپر دی نیشن