راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے) راولپنڈی پولیس نے مختلف تھانوں کے علاقوں میںچھینی اور چرائی گئی کروڑوں روپے مالیت کی 7گاڑیاں برآمدکیں،تھانہ بنی اورصادق آباد پولیس نے 2ملزمان امجد خان اور سعید اللہ کو گرفتار کر کے مسروقہ اورچھینی گئی 7گاڑیاں برآمد کیں،ایس ایس پی آپریشنز فیصل سلیم نے برآمد ہونے والی گاڑیاں کی چابیاں اصل مالکان کے حوالے کیں،اس موقع پر ایس ڈی پی اووارث خان اورایس ایچ اوبنی بھی موجود تھے،رواں سال 102 گاڑیاں برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کی گئی ہیں،گاڑیاں چوری کی وارداتوں میں واضح کمی آئی ہے،ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ موثر گشت اور پولیسنگ کے ذریعے جرائم کی بیخ کنی کی جارہی ہے۔