راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق سینٹر چوہدری تنویر خان کا کہنا ہے کہ ہماری بیٹیاں پاکستان کا روشن مستقبل ہیں پاکستان کی تعمیر ترقی میں قوم کی بیٹیوں نے شاندار خدمات سر انجام دی ہیں اگر بچیاں پڑھی لکھی ہوں گی تو ایک عظیم قوم کی تربیت ہوسکے گی ان خیالات کا اظہارگزشتہ روز گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین گوالمنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کی پرنسپل صائمہ شبیر، وائس پرنسپل فرحت منصور، سنئیر اساتذہ مریحانہ ظفر، مریحانہ اعجاز اور عائشہ رزاق اور طالبات میڈیا کوارڈنیٹر ظہیر چوہدری بھی موجود تھے چوہدری تنویر خان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی شہر کو تعلیم کا گہوارہ بنائیں گے اور اس شعبے کو مزید فروغ دیا جائے گا ہمارا اور آئندہ نسل کا مستقبل اپ سے وابسطہ ہے اپ اعلی تعلیم حاصل کریں اور اپنے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کر دار ادا کریں