ایشین گیمز‘پاکستان کے 190اتھلیٹس ‘گوؒلڈ کے بغیر صرف3میڈل

لاہور(سپورٹس رپورٹر) چین میں ہونے والے ایشین گیمز میں پاکستانی اتھلیٹس ایک بھی گولڈ میڈل نہیں جیت سکے۔ایشین گیمز 2018 میں پاکستان نے چار میڈلز جیتے تھے لیکن اس ایشین گیمز میں صرف تین میڈلز جیت سکا، جس میں ٹیم سکواش میں سلور، شوٹنگ اور کبڈی میں برانز میڈل حاصل کیا۔پاکستان مسلسل دوسری مرتبہ ایشین گیمز میں کوئی گولڈ میڈل نہ جیت سکا، ایونٹ میں پاکستان کے 190 اتھلیٹس 24 مختلف کھیلوں میں شریک ہوئے تھے۔کرکٹ اور ہاکی میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی رہی، ہاکی ٹیم پہلی بار ایشین گیمز کے سیمی فائنل تک پہنچنے میں بھی ناکام رہی جبکہ فیورٹ تصور کی جانے والی کرکٹ ٹیم بھی کوئی میڈل نہ جیت سکی۔ارشد ندیم انجری کی وجہ سے جیولین تھرو ایونٹ سے دستبردار ہوگئے تھے، سکواش کے انفرادی مقابلوں میں پاکستان ناکام رہا، پاکستان کے رنرز اور سوئمرز اکثر مقابلوں میں آخری نمبرز پر ہی آئے۔پاکستان کے تیز ترین اتھلیٹس شجر عباس اور تامین خان ہیٹس سے آگے نہ جاسکے، تائیکوانڈو، کراٹے، ریسلنگ، ویٹ لفٹنگ میں بھی پاکستانی اتھلیٹس میڈل نہ لاسکے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...