شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر سابق رکن صوبائی اسمبلی و امیدوار پی پی 140 عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ ن لیگ ایک بار پھر برسر اقتدار آکر ملک میں ترقی وخوشحالی کی بنیاد رکھے گی ن لیگ کی قیادت ملک کو ترقی و خوشحالی کی ڈگر پر ڈالنے کی صلاحیت رکھتی ہے 21 اکتوبر کوپارٹی قائد نواز شریف کے فقیدالمثال استقبال سے نئی تاریخ رقم ہو گی،میاں نواز شریف کی وطن وا پسی کے شیڈول میں کو ئی تبدیلی نہیں ہو ئی وہ 21اکتو بر کوہر صور ت وطن وا پس پہنچیں گے ما یو سی کی خبریں پھیلانے والو ں کے ہا تھ کچھ نہیں آ ئےگا۔
نواز شریف کی وطن وا پسی کے شیڈول میں کو ئی تبدیلی نہیں ہو ئی: عارف سندھیلہ
Oct 08, 2023