دین اسلام کا جسم علم حدیث کے بغیر نا مکمل ہے، طاہر القادری

اسلام آباد ( خصوصی رپو رٹر) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست کی تالیف کردہ انسائیکلوپیڈیا آف حدیث سٹڈیز کی تقریب رونمائی میںشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے وڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین کا جسم حدیث کے علم کے بغیر نا مکمل ہے، انسائیکلوپیڈیا آف حدیث سٹڈیز 60 جلدوں پر مشتمل ہے، حجیت حدیث کے موضوع پر یہ انسائیکلوپیڈیا مفصل علمی و فنی بحث پر مشتمل ہے، انھوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط فہمی یا کم علمی پر مبنی ہے کہ علم الحدیث کا آغاز عہد مبارک کے اڑھائی سو سال کے بعد جا کر ہوا، حدیث کا علم ہر دور میں فروغ پذیر رہاہے، انھوں نے کہا کہ حضرت علیؓ سے مروی 15 ہزار احادیث مبارکہ کا ذخیرہ اس انسائیکلوپیڈیا کا حصہ ہے، پاک چائینا سنٹر میں ہونے والی تقریب رونمائی میں پاکستان کی حفاظت اور امت کے اتحاد کے لئے خصوصی دعا کی گئی،شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے 60 جلدوں پر انسائیکلوپیڈیا آف حدیث مکمل کیا ہے،انسائیکلوپیڈیا آف حدیث سٹڈیز 60 جلدوں پر مشتمل ہے، علماء و مشائخ اور محققین نے شیخ الاسلام کو انسائیکلوپیڈیا کی تالیف پر مبارک باد دی۔ءچیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا کہنا تھا کہ قرآنی احکامات کی درست تفہیم کے لیے حدیث کا علم ناگزیر ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا تالیف کردہ انسائیکلوپیڈیا آف حدیث سٹڈیز 4 سو سال کی تاریخ کی منفرد تحقیق اور علمی تالیف اور کاوش ہے، منہاج القرآن اپنے قیام کے 43 برسوں میں علوم القرانیہ اور علوم الحدیثیہ کی قابل تقلید خدمت کی ہے، انھوں نے تحریک منہاج القرآن اور نظام المدارس پاکستان کے زیر اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر القادری کی تالیف شدہ 8 جلدوں پر مشتمل المسوعتہ القادریہ فی العلوم الحدیثیتہ کی تقریب رونمائی کے کامیاب انعقاد پر تنظیمات کو مبارک باد دی،تقریب میں مشائخ عظام، علمائے کرام،سیاسی و سماجی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے علاوہ،ڈاکٹر ساجدالرحمن، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، خرم نواز گنڈا پور نے بھی تقریب سے خطاب کیا، تقریب رونمائی میں علماءو مشائخ، علوم اسلامیہ کے محققین بڑی تعداد میں شریک تھی،تقریب میں، پیر مجتبی فاروق گل بادشاہ، شریعت کورٹ کے جج جسٹس ڈاکٹر سید انور شاہ،علامہ محمد امین شہیدی، پروفیسر ساجد الرحمن، علامہ عارف حسین واحدی،مولانا ضیاء اللہ شاہ بخاری، خرم نواز گنڈاپور،پیر سرکار جی،ڈاکٹر میر آصف اکبر،انجینئر رفیق نجم،علامہ نفیس قادری،علامہ عبدالمنان،قاضی شفیق، ڈسٹرکٹ خطیب راولپنڈ یحافظ اقبال رضوی،صدر مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی حاجی محفوظ و علامہ محمود تبسم ، قاعی ذیشان حیدر اور پیر عظمت سمیت دیگر علماءو مشائخ شریک ہوئے، انھوں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو مبارکباد دی اور کہا کہ شیخ الاسلام انسائیکلوپیڈیا آف حدیث سٹڈیز کا اردو ترجمہ کریں اور اس کا نام انسائیکلوپیڈیا آف سنہ رکھیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...