لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ، ملک میں عام انتخابات نوے روز میں کروانے کی درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ آئین میں 90 روز میں الیکشن کروانے کا واضح ہے۔ عدالت میں 90 روز میں ملک میں انتخابات کروانے کی درخواست زیر سماعت ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے۔
ہائیکورٹ، انتخابات 90 روز میں کرانے کی درخواست جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی اپیل دائر
Oct 08, 2023