فیروز والہ( نامہ نگار)گرداس پور بھارت کا رہائشی 55سال بعد اپنے ننہال مریدکے پہنچ گیا۔ واہگہ بارڈ پر پھولوں کے ہار پہنا کر اس کا شاندار استقبال کیا گیا۔ جب نواسہ مریدکے پہنچا تو اہل محلہ کے ہمراہ اہلخانہ نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈال کر خوشی کا اظہار کیا، اس موقع پر بھارتی نوجوان استاد دین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں پاکستان حکومت اور بھارت سرکار کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے 55 سال بعد اپنوں سے ملنے کی اجازت دی میری 95 سال کی ماں 14 اور 15 اگست جب لوگ پاکستان اور بھارت میں آزادی کی خوشیاں مناتے ہیں وہ سارا دن اپنے بھائیوں کو یاد اور رو رو کے گزارتی ہے استاد دین نے کہا پاکستان ایک اچھا ملک ہے یہاں رہنے والے لوگ محبت کرنے والے ہیں پاکستان آکر بہت اچھا لگا آخر میں اہل خانہ نے پاک آرمی زندہ باد پاکستان پائندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔