فیروزوالہ( نامہ نگار) کوٹ عبدالمالک میں رقم کے لین دین کے تنازعہ پر عابد حسین نے اپنے دوست حمزہ امین کے گلے میں پھندا ڈال کر اسے پھانسی دے کر قتل کر کے مقتول کی لاش چھت سے لٹکا دی۔ بتایا گیا ہے نین سکھ میں دو دوستوں عابد اور حمزہ امین نے مل کر نمکو بنانے کی فیکٹری بنا رکھی تھی یہاں پر دونوں اکٹھے کام کر رہے تھے کاروبار کے دوران رقم کے لین دین اور ان کے درمیان جھگڑا ہو گیا جس پر نوجوان عابد حسین نے اپنے دوست کے گلے میں پھندا ڈال کر اسے ہلاک کر دیا بعد میں لاش کو چھت سے لٹکا دیا اور واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی فیکٹری ایریا پولیس نے مقتول کی لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھجوا دی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔