لاہور(نامہ نگار)شاہدرہ ٹاو¿ن میں بیٹے کے تشدد کے شکار والدین مدد کے لئے پولیس سٹیشن پہنچ گئے۔ملزم علی رضا اپنے والدین سے جائیداد ہتھیانے کے لیے ان پر تشدد کرتا اوروالدین کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتا تھا۔والدین کی شکایت پر پولیس نے ملزم علی رضاکو گرفتار کر لیا۔ایس پی سٹی سلیمان ظفر نے کہا کہ شہریوں پر تشدد جیسے واقعات پر فوری کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے بزرگ و خواتین شہریوں کی مدد کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں۔