مظفرآباد (آئی این پی ) آزاد جموں و کشمیر بار کونسل نے9 اکتوبر کو ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ آزاد جموں و کشمیر بار کونسل سیکرٹریٹ نے سرکلر جاری کر دیا، سرکلر کے مطابق وکلا 9 اکتوبر کو عدالتوں میں حاضر نہیں ہوں گے۔ سرکلر میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر میں مہنگائی، بیروزگاری، بجلی کی لوڈشیڈنگ، اضافی بلوں اور ٹیکسز کے خلاف شہریوں کا احتجاج جائز ہے۔