اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی اسرائیلی مظالم کے خلاف مزاحمت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، غیور اور شجاع فلسطینیوں کو اپنی سرزمین کے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے، آئے روز نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی درندگی ناقابل قبول ہے، اسرائیلی فضائیہ کے نہتے فلسطینیوں پر حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں، فلسطینی عوام کے پاس گنوانے کو کچھ نہیں بچا، ہار بزدل صہیونیوں کا مقدر ٹھہرے گی، فلسطینی کاز کو پس پشت ڈال کر اسرائیل سے دوستی کی پینگیں بڑھانے والے مسلم ممالک ہوش کے ناخن لیں، او آئی سی کا مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کے لیے کھل کر سامنے آنا وقت کا تقاضا ہے۔