سپریم کورٹ نے رواں ہفتے نمٹائے گئے مقدمات کا اعلامیہ جاری کر دیا

Oct 08, 2023

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان نے رواں ہفتے نمٹائے گئے مقدمات کا اعلامیہ جاری کر دیا.عدالت عظمی کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ نے 02 اکتوبر سے 06 اکتوبر تک 224 مقدمات نمٹائے ہیں اسی عرصہ کےدوران 312 نئے مقدمات دائر ہوئے ہیں۔اعلامیہ کے مطابق نمٹائے گئے مقدمات میں متفرق درخواستیں شامل نہیں، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے ججز زیر التوا مقدمات نمٹانے کیلئے پرعزم ہیں ۔یاد رہے کہ اس وقت سپریم کورٹ میں زیر التوامقدمات کی تعداد ساڑھے 56 ہزار سے بھی زائد ہوچکی ہے۔

مزیدخبریں