سابق فرانسیسی صدرپر دھوکہ دہی کے ہتھکنڈے استعمال کرنے کا الزام عائد

پیرس (این این آئی)فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی پر کو جھوٹی گواہی کے لیے اکسانے اور ایک مجرمانہ گروہ کی تشکیل کا الزام عائد کردیا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سے وہ ایک دھوکہ دہی کی تیاری کر رہے تھے جس کا مقصد انھیں 2007 میں اپنے صدارتی انتخابات کی مہم کے لیے لیبیا کی مالی معاونت کے شبہات سے بری کرنا تھا۔یہ فیصلہ 2007 سے لیکر 2012 تک سربراہ مملکت رہنے والے سرکوزی کے خلاف ممکنہ نئے مقدمے کی راہ کھول رہا ہے۔ سرکوزی فرانسیسی دائیں بازو کی اہم شخصیت ہیں۔یہ فیصلہ تقریبا 30 گھنٹے کی تفتیش کے بعد کیا گیا جس کی سربراہی اس عدالتی تحقیقات کے ذمہ دار دو مالیاتی ججوں نے کی۔ اس حوالے سے کارروائی مئی 2021 میں شروع ہوئی۔ اس میں مدعا علیہان میں سے ایک نے سرکوزی کا بچا کہا تھا۔وکلا ژاں مشیل ڈاروئس اور کرسٹوف انگرین نے ایک بیان میں کہا کہ نکولس سرکوزی اپنے حقوق کے حصول، سچائی کو ظاہر کرنے اور اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ای پیپر دی نیشن